جھنگ میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح

ہفتہ 22 ستمبر 2018 23:07

جھنگ ۔22 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) ڈ پٹی کمشنرحافظ شوکت علی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر میں پولیو مہم 24تا 28ستمبرتک جاری رہیگی اس ضمن میں محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جاکر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کوپولیو قطرے پلانے کے لئے اپنے فرائض سرانجام دیں گی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ والدین اپنے بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات کے کورس مکمل کروائیںاس ضمن میں والدین کو چاہیے کہ وہ محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انہوں محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ پولیو سے بچائو کے لئے آگاہی مہم کے سلسلہ میں چوکوں، بازاروں اور دیگر پبلک مقا مات پر بینرز آویزاں کئے جائیں۔سی ای او ہیلتھ نے بتایا کہ پولیو مہم کے دورام ضلع پھر کی 85یونین کونسلز کیلئے 217ایریا منیجر اور 955موبلائزرز سمیت دیگر سٹاف مقرر کیا گیا ہے۔پولیو مہم کیلئے 5لاکھ52ہزار 6سو سے زائد بچوں کوپولیو ویکسی نیشن کا ٹارگٹ دیا گیا ہے ۔ ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر حبیب احمد بٹراور دیگرمتعلقہ محکموں کے افسران بھی اس موقع پرموجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں