جھنگ،عالمی یوم خوراک کے سلسلہ میں ضلع کونسل ہال میں سیمینار کا انعقاد

بدھ 17 اکتوبر 2018 00:03

جھنگ ۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء)عالمی یوم خوراک کے سلسلہ میں ضلع کونسل ہال میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی چیئر مین ضلع کونسل بابر علی خان سیال تھے جبکہ ا یڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو واحدارجمند ضیاء محکمہ صحت ،خوراک،زراعت ،سوشل ویلفیئر، فوڈ اتھارٹی اور مختلف کاروباری و سماجی شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

چیئر مین ضلع کونسل بابر علی خان سیال نے اپنے خطاب میںکہا کہ خوراک انسانی زندگی کا بنیادی جز ہے اور شہریوں کو خالص اور ملاوٹ سے پاک کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی کیلئے حکومتی سطح پرقابل عمل اقدامات کئے جار ہے ہیں جبکہ اس ضمن میں فوڈ اتھارٹی کے دفاتر کا ضلعی سطح پر قیام بھی اسی سلسلہ کی اہم کڑی ہے تاکہ انسانی صحت سے کھیلنے والوں کو قانون کی گرفت میں لایا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ کرنے اور مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والے انسانی صحت کے دشمنوں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون کو موثر اور فعال بنایا جا رہا ہے اور اس ضمن میں مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیںجبکہ متوازن اور خالص خوراک کی اہمیت کے حوالہ سے عوام میں بھی شعور اجاگر ہوا ہے۔بعد ازاں عالمی یوم خوراک کے حوالہ سے ایک خصوصی آگہی واک کا بھی انعقاد کیا گیاجس کی قیادت چیئر مین ضلع کونسل بابر علی خان سیال نے کی جبکہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ واک کے شرکاء نے ملاوٹ سے پاک ، خوراک انسانی صحت کیلئے ناگزیراور دیگر تحریروں پر مبنی بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں