جھنگ، مختلف ٹریفک حادثات میںخواتین سمیت سات افراد زخمی ہوگئے

منگل 23 اکتوبر 2018 17:18

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) مختلف روڈ ٹریفک حادثات میںخواتین سمیت سات افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چنیوٹ روڈ پر چناب پارک کے قریب دو موٹرسائیکل کا تیز رفتاری کی وجہ سے تصاد م ہو گیا جس سے تین افراد نیاز ولد عبدالرحمان ، اصغر ولد شفیع اور آصف ولد محمد بخش زخمی ہو گے ،فیصل آباد روڈ پر موچیوالہ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصاد م کے نتیجے میں دو افراد منیر ولد نور محمد اور خضر ولد مظہر گر کے زخمی ہو گے اس کے علاوہ سرگودھا روڈ پر سندل بابا ہوٹل کے قریب موٹر سائیکل پھسل جانے کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر ساتھ بیٹھی دو خواتین مہوش زوجہ فخر اور ریحانہ زوجہ پرویز زخمی ہو گی ریسکیو1122نے تمام زخمیوں کو فرسٹ ایڈ دے کر ہسپتال منتقل کیا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں