گرین اینڈ کلین پاکستان کا نعرہ خواب بن کر رہ گیا

سکول کے مین گیٹ کے سامنے گندگی اور کچرے کے ڈھیر انتظامیہ کی نا اہلی کا منہ چڑا رہے ہیں

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 16 جنوری 2019 18:58

گرین اینڈ کلین پاکستان کا نعرہ خواب بن کر رہ گیا
کسووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جنوری2019ء،نمائندہ خصوصی،اختر سردار چودھری،کسووال) تفصیل کے مطابق مستقبل کے معماروں کی درس گاہ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول اقبال نگر حصہ پرائمری کے گیٹ کے ساتھ گندگی اور کچرے کے ڈھیرلگے ہوئے ہیں ۔بدبو اور تعفن سے طلباء کا وہاں سے گزرنا محال ہوگیا ہے۔

انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگی ۔جس سے حکومت کے گرین اینڈ کلین پاکستان کے نعرے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

عوامی سماجی حلقوں نیکمشنر چیچہ وطنی اور ڈپٹی کمشنر ساہیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نوٹس لیکر سکول گیٹپرموجود گندگی اور کچرے کے ڈھیر سے نجا ت دلوائی جائے تاکہ طالب علموں کو آنے جانے میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور انہیں سکون اور سکھ کا سانس مل سکے۔

کسووال (نمائندہ خصوصی ،اختر سردار چودھری سے )زمیندار کے احاطہ مویشیاں سے ہزاروں روپے مالیت کے تین بکرے چوری،تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں51بارہ ایل کے رہائشی کامران سرا کے دو بکرے مالیت 35ہزار جبکہ نواز سرا کا بکرا مالیت35ہزار روپے نامعلوم چور رات کے وقت احاطہ مویشیاں سے چرا کر لے گئے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں