جھنگ، انسداد ڈینگی کے حوالے سے آگاہی واک کا اہتمام

جمعرات 4 جولائی 2019 19:11

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2019ء) محکمہ صحت کے زیر اہتمام تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ اور احمد پور سیال میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا ہے۔ آگاہی واک میں محکمہ صحت کے افسران اور ہسپتال عملہ سمیت سماجی تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ آگاہی واک میں شرکاء نے انسداد ڈینگی کے حوالہ بینرز اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر ڈینگی سے بچائو بارے احتیاطی تدابیر درج تھیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹس اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے کہا کہ انسداد ڈینگی کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے بھرپور مہم چلانا ہوگی جبکہ انتظامیہ کے ساتھ ساتھ معاشرے کا ہر فرد ڈینگی کے خاتمہ کیلئے بڑھ چڑھ کر کردار ادا کرے ۔ اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے تبھی ہم اس موذی مرض سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔ آگاہی واک میں دیگر شرکاء نے بھی انسداد ڈینگی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہمہ قسم کے تعاون کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں