جھنگ ،ضلع بھر میں انسداد ڈینگی اقدامات کو مزید تیز کر دیاگیا

منگل 8 اکتوبر 2019 18:55

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2019ء) ضلع بھر میں انسداد ڈینگی اقدامات کو مزید تیز کر دیاگیا ہے اس ضمن میں ان ڈور اور آئوٹ ڈور سرویلنس کرکے ڈینگی لاروا کے ذرائع کو باقاعدگی سے چیک اور لاروا ملنے پر کیمیکل ٹرٹیمنٹ کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

اینٹی ڈینگی ٹیموں نے کباڑخانوں،ٹائر شاپس، سکول ، ملتان روڈ، ڈبکلاں روڈ، یونین کونسل 87، 88و95اور دیگر ہاٹ سپاٹ پر ان ڈوراور آئوٹ ڈور سرویلنس کے دوران کیاریوں ‘ گملوں ‘ پانی کی ٹینکیوں ‘ واش رومز ‘ واش بیسن اور دیگر جگہوں کی جانچ پڑتال کی ۔انہوںنے مزید بتایا کہ اس ضمن میں محکمہ صحت ، ماحولیات ودیگر متعلقہ ادارے ڈینگی لاروا کی افزائش کی روک تھام کیلئے سرگرم عمل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں