جھنگ، ڈی ای او کا انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں مختلف علاقوں کا دورہ

بدھ 23 ستمبر 2020 22:17

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر صفدر نویدنے انسداد پولیو کی جاری مہم پر عملدرآمدکو چیک کرنے کے لئے مختلف گلی محلوں کا دورہ کیا اور دروازوں پر دستک دیکر والدین سے پولیو ٹیموں کے آنے اور بچوں کو قطرے پلوانے کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے بچوں کی انگلیوں پر نشانات چیک کرکے تصدیق کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مختلف ٹرانزٹ پوائنٹس پر پولیو ٹیموں کی موجودگی، ویکسی نیشن ریکارڈ سمیت وہاں موجود افراد ودیگر راہ گیروں سے پولیو ٹیموں کی ورکنگ کے بارے میں دریافت کیا۔

انہوں نے کہا کہ پولیو کے دو قطرے ہر بچہ ہر بار کا پیغام عام کرنے کے لئے تمام دستیاب ذرائع بروئے کار لائے جارہے ہیں۔انہوں نے محکمہ صحت کے افسران سے کہا کہ وہ فیلڈ میں رہتے ہوئے پولیو ٹیموں کی موجودگی کو چیک کریں اور کسی گھر کا کوئی بچہ حفاظتی قطروں سے محروم نہیں رہنا چاہیے۔انہوں نے واضح کیا کہ ڈپٹی کمشنر محمدطاہر وٹو نے پولیو مہم کی سو فیصد کامیابی کے لئے سخت ہدایات جاری کی ہیں لہٰذا غیر ذمہ داری سے گریز کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں