ہ*فیصل آباد، جھنگ روڈ اور شیروانہ پل کے قریب ٹریفک حادثات میں 2افراد لقمہ اجل بن گئے

اتوار 13 مارچ 2022 18:15

-فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2022ء) جھنگ روڈ اور شیروانہ پل کے قریب ٹریفک حادثات میں 2افراد لقمہ اجل بن گئے۔حادثات کے مرتکب ڈرائیور موقع سے فرار ہوگئے‘پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں ۔تفصیل کے مطابق 229ر۔

(جاری ہے)

ب کلوآنہ کا رہائشی 45سالہ سرورولد خیردین موٹرسائیکل پرکام کاج کے سلسلہ میں جارہا تھا جب وہ جھنگ روڈ68ج ب کے قریب پہنچا تو تیزرفتارٹرالے کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل بے قابوہوکر گرگئی توموٹرسائیکل سوارکوٹرالر نے کچل دیا ۔

جبکہ دوسرا حادثہ جڑانوالہ کے علاقہ شہروانہ پل کے قریب پیش آیا جہاں پر تیز رفتاربس نے موٹرسائیکل سوار41سالہ محمد حسین ولد نیازاحمد کو کچل دیا ۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں تو مذکورہ افرادزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑچکے تھے ‘پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر حادثات کے مرتکب ڈرائیورز کی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں