شعبان المعظم کاچاند 19مئی کی شام نظر آئے گا، یکم شعبان بدھ کو ہوگی ،ممتاز ماہر فلکیات پروفیسر محمدحمزہ نعیم کی پیش گوئی

منگل 5 مئی 2015 18:41

جھنگ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء ) ممتاز ماہر فلکیات، قمر شناس ، علم الاعداد و رویت ہلال ایکسپرٹ پروفیسر محمدحمزہ نعیم پرنسپل (ر) گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جھنگ نے پیش گوئی کی ہے کہ شعبان المعظم 1436ھ کاچاند 19مئی بروز منگل کی شام نظر آئے گاجبکہ یکم شعبان20مئی بروز بدھ کو ہو گی۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران انہوں نے بتایاکہ اس بار رجب المرجب کامہینہ 29ایام پر مشتمل ہو گا۔ انہوں نے بتایاکہ 29رجب بمطابق 19مئی بروز منگل کی شام نئے چاند کی عمر پوری ہونے کے باعث اسے پاکستان کے مختلف مقامات پر آسانی سے دیکھا جاسکے گا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں