تھانہ سٹی جھنگ کے علاقہ میں بااثر اوباش ملزم نے سحری کیلئے دودھ ‘ دہی لینے جانیوالی خاتون کو گن پوائنٹ پر بے آبرو کردیا

پولیس ملزم کیخلاف کارروائی سے گریزاں ‘متاثرہ خاتون کی اعلیٰ ارباب اختیار سے انصاف کی فراہمی کی اپیل

منگل 14 جولائی 2015 17:49

جھنگ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جولائی۔2015ء ) پولیس تھانہ سٹی جھنگ کے علاقہ بستی گھوگھے والی جھنگ شہر میں بااثر اوباش ملزم غلام عباس ولد حبیب اﷲ قوم ارائیں نے سحری کیلئے دودھ ، دہی لینے جانیوالی شادی شدہ خاتون سمیراپروین زوجہ امیر عبداﷲ قوم ملک کو گن پوائنٹ پر بے آبرو کردیا جبکہ مقامی سیاسی شخصیت کی سرپرستی کے باعث پولیس ملزم کو حراست میں لینے کے باوجود اس کی گرفتاری ڈالنے سے کترانے لگی ہے جس پر متاثرہ خاتون نے خادم اعلیٰ پنجاب اور ڈی پی او جھنگ سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے اور انصاف کی فراہمی کی اپیل کی ہے۔

پولیس تھانہ سٹی جھنگ میں درج کروائے گئے مقدمہ نمبر 224 بجرم 376(1) ت پ میں متاثرہ خاتون سمیرا پروین زوجہ امیر عبداﷲ نے مؤقف اختیارکیاہے کہ اس کا خاوند روزگار کے سلسلہ میں شیخوپورہ میں ہوتا ہے جبکہ گزشتہ درمیانی شب سحری کے وقت وہ روزہ رکھنے کی نیت سے بیدار ہوئی اور بازار سے برف و دودھ دہی لینے کیلئے گئی لیکن جب وہ گھر واپس آئی تو اسی اثناء میں پستول سے لیس ملزم عباس اچانک اس کے گھر میں گھس آیا اور اس پر پسٹل تان لیا جبکہ گن پوائنٹ پر اسے کمرے میں لے جا کر حرام کاری کرنے پر مجبور کرنے لگامگر اس کے انکار پر بچوں کومارنے کی دھمکی بھی دی ، اس کے کپڑے پھاڑ دئیے، ہاتھ پاؤں باندھ کر اور منہ میں کپڑا ٹھونس کر اس کے ساتھ زبردستی حرام کاری کی ۔

(جاری ہے)

مدعیہ نے بتایاکہ بچوں کی چیخ وپکار سن کر سیف اﷲ ، عبدالرحمن وغیرہ نے آکر اسے چھٹکارا دلوایا ۔ اس نے بتایاکہ میڈیکل مکمل ہونے پر پولیس تھانہ سٹی جھنگ میں مقدمہ تو درج ہوچکا ہے مگر مقدمہ کا تفتیشی سب انسپکٹر ظہور احمدملزم سے مبینہ ساز باز ہو گیاہے۔ سمیرا نے میڈیا کو بتایا کہ ایک سابق مقامی ایم پی اے ملزم کی پشت پناہی کررہا ہے جس کی وجہ سے ابھی تک ملزم کی گرفتاری نہ ڈالی گئی ہے بلکہ اسے ڈرا دھمکاکر راضی نامہ کرنے کیلئے مجبور کیاجارہاہے ۔

جب اس سلسلہ میں میڈیا کے نمائندگان نے متعلقہ تفتیشی سے استفسار کیا تو اس نے تسلیم کیا کہ ملزم تھانے میں موجود ہے مگر اس کی گرفتاری نہ ڈالی گئی ہے مگرمیڈیا ٹیم نے جب ملزم سے واقعہ کے متعلق دریافت کرنے کی کوشش کی تو تفتیشی افسر نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے میڈیاٹیم کو عباس کا مؤقف لینے سے روک دیا۔دریں اثناء متاثرہ خاتون سمیراپروین نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ، آئی جی پنجاب مشتاق احمدسکھیرا ، آر پی او فیصل آباداحسان طفیل اور ڈی پی او جھنگ ذیشان اصغر سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں