جھنگ، جعلی چیک دینے پر دو افراد کیخلاف مقد مہ درج

ہفتہ 31 اکتوبر 2015 21:58

جھنگ۔31 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اکتوبر۔2015ء) کوتوالی پولیس نے ا یڈیشنل سیشن جج کے حکم پر جعلی چیک دینے کے دو مقد مات درج کر لئے ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق بھکر روڈ کے لیاقت علی نے ایڈیشنل سیشن جج کو درخواست گزاری کہ ملزم ظفر اقبال نے اسے لین دین کے سلسلے میں بیس ہزار روپے کا چیک دیا جوکہ جعلی ثابت ہوا جبکہ گوجرہ روڈ کے امجد علی نے جج صاحب کو درخواست گزاری کہ ملزم سید نعیم بخاری نے اسے لین دین کے سلسلے میں چوبیس ہزار روپے کا جعلی چیک دیا ۔پولیس تھانہ کوتوالی نے مقد مات کے اندراج کے بعد مزید کارروائی شروع کر دی ہے ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں