منشیات سپلائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت

منگل 29 نومبر 2016 11:55

جھنگ۔29 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2016ء) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر غازی امان اللہ نے افسران کو ہدایت کی ہے کہ نشہ کے عادی افرادکی تلاش اور انکی بحالی اور علاج معالجہ کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔انہوںنے یہ ہدایات ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلع میں میڈیکل سٹورزاور عطائی ڈاکٹروں کی دکانوں پر چھاپے مار کر ڈرگ سپلائی کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے نہ صرف انکی دکانیں سیل کی جائیں بلکہ انکے خلاف مقدمات بھی درج کروائے جائیں اور اس حوالہ سے جامع رپورٹ بھی مرتب کی جائے ۔اس موقع پر ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس خان اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں