پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کیلئے تمام انتظامات مکمل

ہفتہ 4 فروری 2017 23:30

جھنگ ۔4 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2017ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر پانچ فروری کویوم یکجہتی کشمیر منانے کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے۔ ڈپٹی کمشنرغازی امان اللہ نے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ، چیف ایگزیکٹیو اتھارٹی ہیلتھ ، چیئر مین ضلع کونسل ، چیئرمین بلدیہ اور سرکاری محکموں کے ڈسٹرکٹ افسران کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ ضلع بھر میں پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر منانے کے حوالہ سے فوری اور ضروری اقدامات کریں۔

(جاری ہے)

تمام متعلقہ اداروں کے سربراہان کو ہدایت دی گئی ہیں کہ وہ شہر کے اہم چوکوں ، شاہراہوں اور دیگر عوامی مقامات پر یوم یکجہتی کے حوالہ سے بینرزآویزاں کریں اور کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کے حوالہ سے تشہیر کریں ۔ ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ جدوجہد آزادی کشمیر کے حوالہ سے طلباوطالبات کے مابین تقریری مقابلہ جات ،کھیلوں کے انعقاد،ریلیاں اور دیگر تقریبات ضلعی اور تحصیل سطح پر منعقد کی جائینگی۔ ہدایت نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس ضمن میں لوکل باڈی اور سرکاری محکموں کے درمیان موثر رابطہ کاری کو بحال رکھا جائے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں