جھنگ‘عدالت عالیہ کی طرف سے ڈویژن کی سطح پرماتحت جوڈیشل افسران وملازمین کی تجویزدیدی گئی

بدھ 15 مارچ 2017 13:10

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2017ء)عدالت عالیہ کی طرف سے ڈویژن کی سطح پرماتحت جوڈیشل افسران وملازمین کی تجویزدیدی گئی ہے،ڈویژن کی سطح پر تبادلہ جات کے حوالہ سے مشاورت کاسلسلہ شروع کردیاہے۔عدالتی ذرائع کے مطابق چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ کی سربراہی میں ہونیوا لے اعلی سطحی اجلاس میںتجویزپیش کی گئی ہے کہ ماتحت جوڈیشل ملازمین کی ڈویژن لیول پرتبادلہ جات کیے جائیں،جسکے حوالہ سے چیف جسٹس کو مختلف تجاویزپیش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس وقت ضلعی جوڈیشری سے وابستہ ملازمین کے تبادلہ جات ضلع کی سطح پرہی کیے جاتے ہیں،جبکہ ڈویژن کی سطح پر تبادلہ جات کانظام رائج ہونے کے بعدانکے تبادلہ جات ڈویژن کی سطح پرہوسکیںگے اورضلع کی سطح پرتبادلہ جات تحصیلوںمیں کئے جاتے ہیں۔ جبکہ ڈویژن کی سطح پرتبادلہ جات کانظام رائج ہونے سے جوڈیشری سے وابستہ ملازمین کے تبادلہ جات ضلع جھنگ،چنیوٹ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور فیصل آبادکے اضلاع میںبھی کئے جاسکیںگے،عدالتی ذرائع کاکہناہے کہ ڈویژن کی سطح پرجوڈیشری سے وابستہ ملازمین کی تعیناتی کی تجویزکو مستردکر دیاگیاہے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں