ریسکیو 1122 کے شورکوٹ میں ایک سال مکمل ہونے پر تقریب کا انعقاد

ہفتہ 18 مارچ 2017 22:25

جھنگ ۔18 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2017ء) ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈسڑکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو1122علی حسنین ،اے سی شورکوٹ چوہدری اشرف گجر۔

(جاری ہے)

ایم ایس شورکوٹ ڈاکٹر حاشرودیگر نے ریسکیو1122 شورکوٹ میں ایک سال مکمل ہونے پرمنعقدہ تقریب میں شرکت کی اور اس سلسلہ میں کیک بھی کاٹا ڈسڑکٹ ایمر جنسی افیسر ریسکیو1122علی حسنین نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریسکیو شورکوٹ کو ایک سال میں 1847ایمر جنسی کال موصول ہو ئیں جن پر فوری کاروائی کی گئی ریسکیو1122کے جوان عوام کی خدمت کے لئے ہر وقت کوشاں ہیںحکومت عوام کوبہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اس مو قع پر ریسکیو سیفٹی آفیسرشورکوٹ محمد یاسر رضا، اسٹیشن کواڈینٹر سجاد شاہ،انجینئر دلبر حسین،گل شیرنے بھی خطاب کیا ریسکیو اہلکاروںعنصر عباس،ساجدعلی،زمردعباس،محمد عرفان اور محمد امجد کو تعریفی اسناد بھی دی گئیں بعد ازاں ڈسڑکٹ ایمر جنسی افیسرعلی حسنین اورچوہدری اشرف گجر نے دفتر ریسکیو1122 میں شجر مہم کے سلسلہ میں پودا بھی لگایا ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں