پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار ، سختی سے ہدایات جاری

اتوار 26 مارچ 2017 23:30

جھنگ۔26 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء)ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے پرائس کنٹرولنگ مجسٹریٹس کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے انہیں سختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ اشیائے خوردونوش کومقرر کردہ ارزاں نرخوں پر عوام کو فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے نافذالعمل طریقہ کار پر عمل درآمد کے حوالہ سے کسی قسم کی سستی اور لاپرواہی ہر گز نہ برتی جائے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ مصنوعی مہنگانی اور روزمرہ اشیاء کی فراہمی میں مصنوعی قلت اور مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور اس ضمن میں مقدمات کے اندراج سے بھی گریز نہ کیا جائے وہ گزشتہ روزضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ، اجلاس میں ضلع کی تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز،نامزد پرائس کنٹرولنگ مجسٹریٹس، زراعت، لائیو سٹاک، مارکیٹ کمیٹی اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران ، تاجر تنظیموں اور صارفین کے نمائندگان بھی اجلاس میں شریک تھے۔مزید برآں اجلاس کے دوران تاجروں اور صارفین کے نمائندگان کی باہمی مشاورت سے متعدد اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو از سر نو تعین کیا گیا۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں