جھنگ‘ ٹوبہ روڈ ایک روزہ ’’ساہیوال گائے میلہ‘‘ 6 اپریل بروز جمعرات کو منعقد کیا جائیگا

بدھ 5 اپریل 2017 12:16

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2017ء)محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام تحقیقاتی مرکز برائے ساہیوال گائے بمقام ٹوبہ روڈ ایک روزہ ’’ساہیوال گائے میلہ‘‘ 6 اپریل بروز جمعرات کو منعقد کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر تحقیقاتی مرکز برائے ساہیوال گائے جھنگ ڈاکٹر محمد خالد فاروق کے مطابق صوبائی وزیر لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ آصف سعید منہیس اور سیکرٹری محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ نسیم صاد ق خصوصی طورپر شر کت کرینگے،اس موقع پر بین الاقوامی شہرت یافتہ لائیو سٹاک ماہرین ساہیوال نسل گائے کی افزائش کے حوالہ سے خصوصی لیکچر دینگے،ایک روزہ ساہیوال گائے میلہ کے موقع پراول ، دوئم اور سوئم پوزیشن حاصل کرنیوالے جانوروں کے مالکان میں انعامات بھی تقسیم کئے جائینگے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں