جہلم چیمبر کے عہدہ داروں کی ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ سے ملاقات۔جہلم کو درپیش مسائل سے انہیں آگاہ کیا

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعرات 26 جنوری 2023 15:43

جہلم چیمبر کے عہدہ داروں کی ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ سے ملاقات۔جہلم کو درپیش مسائل سے انہیں آگاہ کیا
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جنوری2023ء) جہلم چیمبر کی عہد  ہ داروں کے ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ سے ملاقات۔جہلم کو درپیش مسائل سے انہیں آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے صدر جے سی سی آئی ملک خاور شہزاد کی قیادت کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ سے ملاقات کی اس ملاقات میں اے ڈی سی جی مطاہر حیات وٹوبھی موجود تھے وفد میں نائب صدر حافظ غلام مصطفی، سابق صدر ڈاکٹر کوثر ناہید انور،سابق سینئیر نائب صدر راجہ طارق محمود، چیئرمین یو وی جی راجہ سجاد احمد،اور چیئرمین اسٹیڈنگ کمیٹی الیکڑانک میڈیا الیاس صادق وٹو شامل تھے۔

وفد نے ڈپٹی کمشنر سے جہلم کے کاروباری مسائل پر بریفنگ دی جسے ڈپٹی کمشنر نے قانون اور میرٹ کے مطابق حل کرنے کا یقین دلایا۔اس موقع پرصدر جہلم چیمبر آف کامرس ملک خاور شہزاد نے ڈپٹی کمیشنر جہلم نعمان حفیظ صاحب کو خصوصی شیلڈ بھی پیش کی۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں