لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جہلم کی طرف سے لٹریسی سکولز میں پڑھنے والے8700 طلباء و طالبات کے لیے لرنر کٹس بمعہ نئے سلیبس کی کتابوں کے جاری کر دی گئی

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر منگل 27 جولائی 2021 17:24

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جولائی2021ء) گزشتہ روز لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جہلم کی طرف سے لٹریسی سکولز میں پڑھنے والے8700 طلباء و طالبات کے لیے لرنر کٹس بمعہ نئے سلیبس کی کتابوں کے جاری کر دی گئی۔ اس خصوصی تقریب کا انعقاد ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں ہوا۔

(جاری ہے)

تقریب میں ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے اساتذہ میں لرنر کٹس تقسیم کیں، جس میں بچوں کے لئے ڈرائنگ کی کتابیں، کلرز اور تصویری چارٹس شامل تھے اس کے علاوہ ریاضی، انگریزی اور جنرل سائنس کی تصویری اشکال میں مرتب کی گئی کتاب بھی شامل تھی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی میمونہ انجم، سی ای او ایجوکیشن چوہدری معروف سمیت لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے اساتذہ نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی نے ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کو لرنر کٹس میں موصول ہونے والے تمام میٹریل کے بارے تفصیلی بریفننگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جس طرح لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے افسران فعال و متحرک ہیں امید ہے کہ اگلے کچھ سالوں میں ہمارا لٹریسی ریٹ سو فیصد تک پہنچ جائے گا۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں