جہلم کی کمیونٹی اور دیگر افراد ملکر درختوں کا تحفظ کریں، ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 15 دسمبر 2018 19:30

جہلم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) ضلع جہلم کی کمیونٹی اور دیگر افراد ملکر درختوں کا تحفظ کریں اورکم از کم پر گھر ،دفتر اور پبلک مقامات پر ایک ایک درخت لگائیں تاکہ ملک اورعلاقے سے آلودگی اور گیسوں کا خاتمہ کیا جاسکے ، صوبائی حکومت محکمہ جنگلات کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھارہی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ڈسٹرکٹ سپورٹس کمپلکس جہلم کے سبزازار میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت پودا لگاتے ہوئے کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے مذہب کے مطابق درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے ، اس مہم کو قومی فریضہ سمجھتے ہوئے جہلم کے شہری بھی اپنے اپنے گھروں، سڑکوں اوردیگر خالی مقامات سر سبز بنائیں۔

تقریب کے موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شمس توحید اور دیگر افسران موجود تھے۔ ڈی سی جہلم نے سپورٹس کمپلیکس کہ تفصیلی دورہ کیا اور وہاں موجود بیڈ منٹن ہال،ٹیبل ٹینس ہال، ایکسر سائیزجم اور دیگر بلاکس کا تفصیلی دورہ کیا، انکا کہنا تھا کہ کمپلیکس کی ممبرشپ جاری ہے ،نوجوانوں کو مثبت سرگریوں کی طرف لانے میں تمام تر وسائل برو کار لائے جا رہے ہیں۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں