جہلم شہر و گردونواح میں ڈبہ پیک دودھ کی سرعام فروخت جاری

اتوار 20 جنوری 2019 19:10

جہلم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2019ء) جہلم شہر و گردونواح میں ڈبہ پیک دودھ کی سرعام فروخت جاری شہری شدید پریشانی کا شکار ،کس ڈبہ پیک کو دودھ سمجھیں اور کس کو انسانی صحت کیلئے مضر صحت سمجھیں ، ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی جن ڈبہ پیک کمپنیوں کے دودھ کو سپریم کورٹ نے مضر صحت قرار دیا ہے انکی فروخت بند کروائیں تاکہ شہری دودھ کے نام پر نقصان پہنچانے والا دودھ نہ خرید سکیں ان خیالات کا اظہار مقامی شہریوں نے اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی طرف سے جن ڈبہ پیک کمپنیوں کے دودھ کو مضر صحت قرار دیا گیاہے انکے دودھ کی فروخت کو بند کروانے کیلئے ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی اپنا کردار ادا کرے کیونکہ دودھ بنانے والی کمپنیوں کا دودھ سر عام بیکریوں ، جنرل سٹورز، کریانہ سٹوروں پر فروخت ہورہاہے اس لئے ڈبہ پیک مضر صحت دودھ کی فروخت کو بند کروانے کیلئے ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی اپنا کردار ادا کرے تاکہ شہریوں کو مضر صحت دودھ کے استعمال سے نجات مل سکے ۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں