جہلم،تین نامعلوم لڑکوں نے ایک فرد کو لوٹ لیا ،چھ سالہ بیٹی کومزاحمت کرنے پر قتل کردیا

اتوار 20 اکتوبر 2019 20:35

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2019ء) :گزشتہ رات مشین محلہ نمبر تین کا رہائشی سید شبیر حیدر نقوی اپنی 6 سالہ بیٹی حجاب فاطمہ کے ہمراہ رات تقریباً گیارہ بجے ہوٹل سے روٹیاں لینے نکلا تو راستے میں موٹر سائیکل پر تین نا معلوم لڑکے جو شکل اور حلیہ سے پٹھان لگے تھے نے سید شبیر حیدرنقوی کو روکا اور جو کچھ اس کے پاس تھا وہ لوٹ لیا اور جاتے ہوئے اسکی 6 سالہ بیٹی حجاب فاطمہ کو ساتھ لے جانے کی کوشش کرنے لگے جبکہ سید شبیر حیدرنقوی کی مذاحمت پر نا معلوم ڈکیتوں نے 6 سالہ بیٹی حجاب فاطمہ کے گلے پر کوئی تیز دھار چیز ماری اور اس کا گلہ دبایا جس سے معصوم بچی حجاب فاطمہ موقع پر دم توڑ گئی ۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں