میجر جنرل ارشد محمود کا گورنمنٹ ہائی سکول پنڈدادن خان کا دورہ پرانی یادیں تازہ کلاس فیلوز سے ملاقاتیں

پنڈدادن خان کے ہونہار سپوت میجر جنرل ارشد محمود کا اپنے آبائی شہر کا دورہ اپنے دورے کے دوران میجر جنرل ارشد محمود نے گورنمنٹ ہائی سکول کا دورہ کیا جہاں پر سکول انتظامیہ نے انکا پرتپاک استقبال کیا

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 3 مارچ 2021 17:40

میجر جنرل ارشد محمود کا گورنمنٹ ہائی سکول پنڈدادن خان کا دورہ پرانی یادیں تازہ کلاس فیلوز سے ملاقاتیں
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مارچ2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) میجر جنرل ارشد محمود کا گورنمنٹ ہائی سکول پنڈدادن خان کا دورہ پرانی یادیں تازہ کلاس فیلوز سے ملاقاتیں ، گورنمنٹ ہائی سکول کے لیے ملٹی میڈیا سانس لیب کیلئے سامان کی فراہمی دیگر ضروریات کو مکمل کیا جائے گا۔ پنڈدادن خان کے ہونہار سپوت میجر جنرل ارشد محمود کا اپنے آبائی شہر کا دورہ اپنے دورے کے دوران میجر جنرل ارشد محمود نے گورنمنٹ ہائی سکول کا دورہ کیا جہاں پر سکول انتظامیہ نے انکا پرتپاک استقبال کیا۔

(جاری ہے)



میجر جنرل ارشد محمود نے سکول کے لیے ملٹی میڈیا سائنس لیب کے لیے سامان کی فراہمی اور دیگر ضروریات کی فراہمی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا میجرجنرل ارشد محمود نے ابتدائی تعلیم گورنمنٹ ہائی سکول میں حاصل کی اور میٹرک گورنمنٹ راجہ غضنفر علی خان ہائی سکول سے پاس جبکہ ایف اے الیبرونی ڈگری کالج سے پاس کیا میجر جنرل ارشد محمود نے دورہ پنڈدادن خان کے دوران اپنے کلاس فیلوز سے ملاقات بھی چویدری ارشد ماسٹر طاہر اقبال باوا سیلم چویدری خالد محمود پروفیسر نیاز اعوان سمیت دیگر نے میجر جنرل ارشد محمود کے دورے پر انکا خصوصی شکریہ ادا کیا اور انکے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں