ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر افتخار شیرازی کی زیر صدارت ضلع بھر میں انسداد ڈینگی اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعہ 24 ستمبر 2021 18:06

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر افتخار شیرازی کی زیر صدارت ضلع بھر میں انسداد ڈینگی اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2021ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر افتخار شیرازی کی زیر صدارت ضلع بھر میں انسداد ڈینگی اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام محکموں کے افسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ سرویلینس کو اولین ترجیح دیں، بدلتے ہوئے موسم کے ساتھ درجہ حرارت میں کمی واقع ہو رہی ہے جو ڈینگی لاروا کی پیدائش کا باعث بن سکتی ہے، فوکل پرسن ڈینگی انڈور اور آوٹ ڈور ٹیموں کی کارگردگی پر کڑی نظر رکھیں، اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں جاری ڈینگی سرویلینس کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کریں اور فیلڈ سٹاف کی کارکردگی کا مسلسل جائزہ لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے افسران سمیت تمام متعلقہ محکموں کی ٹیمیں بھی موثر انداز میں ڈینگی سے بچاؤ کے لیے عملی اقدامات کریں اور روزانہ کی بنیاد پر کی جانے والی کاروائی کو اپ لوڈ کریں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ڈینگی سرویلینس ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر قبرستان ودیگر مقامات کو چیک کریں تاکہ کسی بھی مقام پر ممکنہ ڈینگی لاروے کی افزائش نہ ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں