سکولوں کی مکانیت اور سٹاف کی کمی کو بھی پورا کیا جائے گا ،وزیر تعلیم

وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی کا جہلم ویلی کا دورہ، وزیر حکومت کا پرجوش استقبال، پھول کی پتیاں نچھاور کی گئیں

بدھ 6 مارچ 2024 14:54

جہلم ویلی چھم ممدوبیلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2024ء) وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی نے بروز منگل جہلم ویلی کا دورہ کیا عوام علاقہ نے وزیر حکومت کا پرجوش استقبال کیا پھول کی پتیاں نچھاور کیں اور ہار پہنائے،اپنا دورہ جہلم کے دوران انہوں نے بیسک ہیلتھ یونٹ چھم کی نئی عمارت کا افتتاح کیا اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت کی سہولیات ہماری اولیں ترجیحات میں شامل ہے، ہماری پوری کوشش ہے رولرز ایریاز میں لوگوں کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیزِ پر فراہم کی جائیں انہوں نے کہا چھم بیسک ہیلتھ یونٹ عمارت کی تعمیر میں جس نے بھی اپنا اپنا کردار ادا کیا اللّٰہ تعالیٰ اس کو دنیا اور آ خرت میں اجر دے گا،انہوں نے کہا ہم دستیاب وسائل کے مطابق فنڈ فراہم کر رہے ہیں بیسک ہیلتھ یونٹ چھم ہسپتال کے لییسڑک اور راستے کے لیے مقامی لوگ اپنا کرداد ادا کریں تاکہ مریضوں کو پراپر سہولیات میسر ہو سکیں،لوگوں کے تمام مسائل حل کریں گے انہوں نے ماں اور بچہ کا ہفتہ کے حوالہ سے محکمہ صحت کے آ فیسران کے ساتھ واک بھی کی سکولوں کی مکانیت اور سٹاف کی کمی کو بھی پورا کیا جائے گا اساتذہ کرام تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی اچھی تربیت بھی کریں،انہوں نے کہا کہ ہم پاک فوج کے شکر گزار ہیں جہنوں نے ہر پلیٹ فارم پر ہر ادارے کے ساتھ بھر پور تعاون کیا، پاک فوج کی بدولت ہم رات کو سکون کی نیند سوتے ہیں اور وہ ہماری حفاظت کے لیے رات کے اندھیروں میں جاگتے ہیں، انہوں نے کہا یہاں پر بہت جلد بجلی کے مسائل بھی حل ہو جاہیں گئے،ہائیڈل پراجیکٹس فنگشنل ہونے کے بعد لوڈ شیڈنگ کا مسلہ بھی حل ہو جائے گا موجودہ وقت میں بے روزگاری کو کم کرنے کے لیے پرائیویٹ سیکٹرز میں ٹورازم کو فروغ دیں گے، تاکہ لوگ گھر بیٹھ کر روزگار حاصل کر سکیں انہوں نے ایک کلو میٹر سڑک چھم موہری کا بھی سنگ بنیاد رکھا جس سے لوگوں کی سفری مشکلات کم ہوں گی بعد ازاں انہوں نے لنک سڑک ارجن دہارگڑتھامہ کے منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھا اس موقع پر وزیر حکومت کو ایس ڈی او شاہرات راجہ مسرور احمد نے پروجیکٹس کے حوالہ سے بریفگ دی وزیر حکومت نے محکمہ کے آ فیسران کو ہدایات جاری کی کہ منصوبہ جات بروقت اور معیار کے مطابق مکمل کروائے جائیں انہوں نے ممدوبیلا سکول کی سالانہ رزلٹ تقریب میں بطور مہمان خصوصی بھی شرکت کی اور سکول میں پوزیشن لینے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیں پوزیشن لینے والے بچوں کو نقد دس ہزار روپے بھی دیے، بعد ازاں انہوں نے چیرمیں ضلع کونسل طیب منظور کیانی کے تایا،مرزا طارق مغل کے سسر کی وفات پر گھر جا کر فاتح خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائیں دورہ جہلم ویلی کے دوران لوگوں کے مسائل بھی سنے اور ان کو حل کرنے کی یقین دہائی بھی کرائی اس موقع پر ان کے ہمراہ چیرمیں ضلع کونسل طیب منظور کیانی، چوہدری عبد الجبار ایڈووکیٹ، محمکہ تعلیم، محکمہ صحت،محکمہ شاہرات کے آ فیسران سیاسی وسماجی شخصیت اور بڑی تعداد میں عوام علاقہ بھی موجود تھی-

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں