ہٹیاں بالا کی حدود میں غیر رجسٹرڈ غیر ریاستی اشخاص کے خلاف گرینڈ آپریشن

جمعہ 5 اپریل 2024 21:03

جہلم ویلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2024ء) جہلم ویلی پولیس اور انتظامیہ کا تھانہ پولیس سٹی ہٹیاں بالا کی حدود میں غیر رجسٹرڈ غیر ریاستی اشخاص کے خلاف گرینڈ آپریشن،متعدد غیر ریاستی اشخاص کو گرفتار کرتے ہوئے پابند سلاسل کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حسب ہدایت سید اشفاق گیلانی ڈپٹی کمشنر، و مرزا زاہد حسین ایس پی،نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے،نوید الحسن SHOسٹی، ایاز احمد چغتائی نائب تحصیلدار ہٹیاں بالا نے معہ نفری ہٹیاں بالا میں گرینڈ آپریشن کیا۔

دوران اپریشن ہوٹلز اور کرایہ پر رہائشی مکانات دوکانات میں سرچ کرتے ہوئے غیر رجسٹرڈ متعدد غیر ریاستی اشخاص کو گرفتارکرتے ہوے پابند سلاسل کر دیا۔ضلع بھر میں سرچ آپریشن کیا جائے گا۔غیر رجسٹر ڈ اشخاص کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لاء جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں