موٹر سائیکل رکشہ کے ڈرائیور سے لاکھوں روپے کا سونا برآمد سونا مالک کے حوالے

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 25 مارچ 2019 17:32

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مارچ2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) موٹر سائیکل رکشہ کے ڈرائیور سے لاکھوں روپے کا سونا برآمد سونا مالک کے حوالے تفصیلات کے مطابق شمائلہ بی بی سکنہ چوٹالہ نے پولیس کینٹ چوکی میں بتایا کی میں نے کھاریاں سے جہلم کینٹ تک رکشہ میں سفر کیا اور ایک بیگ رکشہ میں رکھا جس میں `12 تولہ سونے کے ساتھ ساتھ دوسری قیمتی اشیاء بھی تھیں جس پر کینٹ چوکی انچارج نے ڈی پی او کیپٹن سید حماد عابد اور ایس ڈی پی او سٹی سرکل فیصل سلیم،ایس ایچ او سٹی ایسپکٹر عمران بیگ کے ہمراہ رکشہ اور اس کے ڈرائیور کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر کے رکشہ ڈرائیور عارف محمود سکنہ باوٴلی کو اس کے گھر سے گرفتار کر کے 10 لاکھ روپے کی اشیاء برآمد کر لیں ہیں جن میں 12 تولہ سونا بھی موجود تھا۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں