سوہاوہ میں عید الاضحی کی مناسبت سے شہریوں کے لیے مفت مویشی منڈی کا قیام

مویشیوں کے لیے مناسب جگہ پانی کے انتظام سمیت خرید و فروخت پر کوئی ٹیکس نہیں ہو گا :اسسٹنٹ کمشنر

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 5 اگست 2019 16:38

سوہاوہ میں عید الاضحی کی مناسبت سے شہریوں کے لیے مفت مویشی منڈی کا قیام
سوہاوہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5اگست 2019ء ، نمائندہ خصوصی،احسن وحید) عید الضحی کے قریب آتے ہی سوہاوہ میں اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ذوالفقار احمد نے شہریوں کی سہولت کے لیے جی ٹی روڈ شہر کے قریب سرکاری گودام کے ساتھ موٹر وے آفس کے بالمقابل مویشی منڈی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس میں مویشیوں کے لیے مناسب جگہ کا انتظام کیا گیا ہے اس کے علاوہ مویشیوں کے چارہ سمیت خریداروں اور بیوپاریوں کے لیے مناسب پینے اور بیٹھنے کا انتظام کیا گیا ہے ۔

اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ نے بتایا کہ عید قربان کے لیے جانوروں کی خرید و فروخت پر کسی قسم کا کوئی ٹیکس نہیں ہوگا، ہر قسم کے جانور کی خریدو و فروخت بالکل مفت ہو گی۔ جبکہ مویشیوں کو اتارنے کے لیے مناسب جگہ کا بندو بست کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ بڑے جانوروں اور چھوٹے جانوروں کے لیے الگ الگ جگہ بنائی گئی ہے اے سی سوہاوہ نے مویشی منڈی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ مویشی منڈی میں خرید و فروخت کریں جو کہ بالکل مفت ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ میونسپل کمیٹی کی حدود میں مویشی منڈی کے علاوہ جانوروں کو باندھنا یا ان کی خریدو فروخت پر مکمل پابندی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہری جانوروں کی خرید و فروخت کے لیے مویشی منڈی آئیں جہاں ویٹرنری ڈاکٹرز بھی موجود ہیں، ان کی موجودگی میں ہی صحت مند اور تندرست جانور کی خریداری کریں۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں