ڈی پی او جہلم کی ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں تربیت مکمل کر کے پاس آوٹ ہو کر جہلم حاضر آنے والے کنسٹیبلان سے ملاقات

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر ہفتہ 27 اپریل 2024 13:24

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2024ء) ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں تربیت مکمل کر کے پاس آوٹ ہو کر جہلم حاضر آنے والے کنسٹیبلان سے ملاقات، ڈی پی او جہلم کا تربیت یافتہ پولیس افسران سے خطاب، پولیس لائن جہلم آمد پر خوش آمدید کہا، تربیت مکمل کرنے کے بعد آپ پولیس کی عملی زندگی میں قدم رکھ چکے ہیں ،پولیس کی نوکری خدمت خلق کا بہترین ذریعہ ہے، عوام الناس کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں ،محکمہ پولیس کی عملی زندگی آپ کے لیے ایک امتحان ہے، دوران سروس آپ کو نت نئے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا، محنت، ایمانداری ،تحمل مزاجی اور بر موقع درست قوت فیصلہ سے ہی آپ ایک بہترین پولیس افسر ثابت ہو سکتے ہیں، میں آپ تمام کے بہتر مستقبل کےلیےدعاگو ہوں، آپ تمام سے امید کرتا ہوں کہ آپ کی جہلم پولیس میں آمد خوشگوار ہوا کا جھونکا ثابت ہو گی، جہلم پولیس میں نئے تربیت یافتہ جوانوں کی آمد سے کمی نفری کے مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بہتر پبلک سروس ڈیلیوری اور انصاف کی بہتر فراہمی کے مواقع میسر آئیں گے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں