پولیس خدمت مرکز جہلم میں کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول کے لئے آنے والا ملزم اشتہاری گرفتار

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر منگل 21 مئی 2024 15:52

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2024ء) عمران مسعود کیریکٹر سرٹیفیکیٹ کے حصول کے لئے پولیس خدمت مرکز جہلم آیا جس کا ریکارڈ چیک کرنے پر مذکورہ اشتہاری ملزم نکلا،  ملزم اشتہاری راستہ روکنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں سال 2023 سےتھانہ ڈوہمن پولیس ضلع چکوال کومطلوب تھا، پولیس خدمت مرکز کے عملہ نے بعد تصدیق ملزم اشتہاری کو فوراً گرفتار کر کے تھانہ سٹی منتقل کر دیا،جسے آئندہ بعد کاروائی ضابطہ حوالہ متعلقہ پولیس ضلع چکوال  کیا جا رہا ہے، پنجاب پولیس جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری اور جرائم کے خاتمہ کے لئے پر عزم ہے، ڈی پی او جہلم ناصرمحمود باجوہ

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں