پنجاب بار کونسل کے احکامات پر ضلع کچہری میں وکلاء کی ہڑتال کوئی وکیل کسی عدالت میں پیش نہیں ہوا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 21 جنوری 2019 18:55

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جنوری2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر،جہلم) پنجاب بار کونسل کے احکامات پر ضلع کچہری میں وکلاء کی ہڑتال کوئی وکیل کسی عدالت میں پیش نہیں ہوا ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری شہزاد احمد گوندل کے مطابق پنجاب بار کونسل نے سانحہ ساہیوال کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے آج پورے پنجاب میں ہڑتال کی کال کی تھی جس پر ضلع کچہری میں تمام وکلاء نے ہڑتال کی اور کوئی وکیل کسی عدالت میں پیش نہیں ہوا انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے جاری کیے گئے تمام بیانات حقائق پر مبنی نہ ہیں جبکہ اس سانحہ کے اصل واقعات تک جانے کے لیے جوڈیشنل کمشن تشکیل دے کر اس کی غیر جانبدارانہ تفتیش کرنی چایئے تاکہ عوام کو اصل حالات کا علم ہو۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں