عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کو ہم ایک جامع حکمت عملی بنا کر عوام کی مشاورت سے حل کریں گے

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 17 اپریل 2019 20:22

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 اپریل 2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کو ہم ایک جامع حکمت عملی بنا کر عوام کی مشاورت سے حل کریں گے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے راہنما صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ یاور کمال خان نے حلقہ سے آئے ہوئے وفود سے ان کے مسائل سن کر کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سابق حکومتوں نے حکومتی خزانے کا استعمال تو کیا لیکن عوام کے مسائل آج بھی ا سی طرح موجود ہیں انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ادارے عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے بنائے گئے تھے لیکن ان اداروں کے بڑوں نے عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے اپنے آپ کو ترجیح دی جس کی وجہ سے عوام کے مسائل میں اضافہ ہوتا گیا جس کے لیے ہماری حکومت نے ہمیں کروڑوں روپے کت فنڈز کی منظوری دی ہے جس سے علاقہ کے عوام کو پانی،صحت،تعلیم اور ترقیاتی منصوبے مکمل کروا کر عوام کے مسائل حل کریں گے اور اس سے ان کو ریلیف ملے گا جبکہ تمام کام معیاری ہوں گے۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں