گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول جادہ چوک جہلم میں ہانسٹی شاپ کا افتتاح

جمعرات 25 اپریل 2019 20:07

جہلم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول جادہ چوک جہلم میں ہانسٹی شاپ کا افتتاح کیا، اس شاپ میں بچے کھانے پینے والی اشیا کو خرید کر ایمانداری سے وہاں قیمت ادا کریں گے ، اس دکان میں سلیز مین کے بغیر بچے ایمانداری سے اشیاء خرید سکیں گے ۔ ایسے تجربات بچوں میں ایمانداری کی صلاحیت کو اجاگر کرنے میں مدد گار ثابت ہو رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ یہ سکول ایجوکیشن ڈیپارمٹمنٹ جہلم کی کاوش سے بنائی گئی دوسری دوکان ہے اس سے قبل گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول اپوا میں شاپ کا افتتاح کیا گیا ہے ۔ سیف انور جپہ کا کہنا تھا کہ بچوں کو جدید تقاضوں پر مبنی تعلیم اور ایمانداری سمیت دیگر اخلاقی قدریں سیکھانے کے لئے ضلع بھر کے متعدد سرکاری سکولوں میں تربیہ پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور ہا نیسٹی شاپ اسی کی ایک کڑی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن سید مظہر اقبال، ڈپٹی ڈی او اور پرنسپل گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری سکولوں میں معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانے اور اخلاقی قدروں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے پیرنٹ ٹیچرز میٹنگ میں بچوں کے والدین نے ڈپٹی کمشنر کے اس اقدام کو زبردست سراہا ہے اور انکا سرکاری سکولوں پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں