ڈپٹی کمشنر کی جہلم شہر کو سرسبز اور صاف ستھرا بنانے کی ہدایت

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 16 جولائی 2019 12:14

ڈپٹی کمشنر کی جہلم شہر کو سرسبز اور صاف ستھرا بنانے کی ہدایت
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جولائی2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کی خصوصی ہدایت پر جہلم شہر کو سرسبز اور صاف ستھرا بنانے کے لئے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، اسی ضمن میں سٹاف آفیسر ٹو ڈی سی جہلم طیب سلیم علوی کی سربراہی میں محکمہ زراعت کے اسٹاف کی ٹیم تشکیل دی گئی، طیب علوی کی نگرانی میں سول لائنز روڈ جہلم اور دیگر اندرون شہروں پر صفائی ستھرائی کے انتظامات یقینی بنانے کے لئے ٹیم نے مختلف مقامات پر پودوں کی د یکھال کے لئے صفائی کے اقدامات کیے، روڈ میڈین کی صفائی یقینی بنائی اور سڑکوں کی صفائی کے لئے انتظامات مکمل کیے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کے اس سے قبل صبح 8 سے شام 6 بجے تک جادہ چوک تا سگرٹ فیکٹری جی ٹی روڈ پر صفائی مہم مکمل کی جا چکی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ اگلے مرحلے میں اس مہم کے تحت شہر میں ہزاروں نیے پودے بھی لگائے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں