ڈپٹی کمشنر،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کل(جمعہ)کھلی کچہری لگائیں گے

بدھ 17 جولائی 2019 19:45

جہلم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن )ر(سید حماد عابدکل(جمعہ) دن 2:30بجے گورنمنٹ کیپٹن حسنات علی شہید ہائی سکول سوہاوہ میں کھلی کچہری لگائیں گے، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میثم عباس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی، اے سی سوہاوہ ذوالفقار احمد، ڈی ایس پی سوہاوہ سمیت ضلعی محکموں اور پولیس کے سربراہان کو شرکت کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری میں سائلین اپنے مسائل کے فوری حل کے لئے اوقات کار کی پابندی کرتے ہوئے تشریف لائیں۔ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا ضلع جہلم کے نمائندگان کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں