حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق کھلی کچہری کا انعقاد عوام کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 23 اگست 2019 17:54

حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق کھلی کچہری کا انعقاد عوام کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اگست2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ضلع کونسل ہال میں منعقدہ کھلی کچہری میں سائلین سے درخواستیں وصول کی گئیں جن پر فوری کارروائی کے لئے ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ اور اے ایس پی حناء منورنے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ضلع کونسل ہال جہلم میں کھلی کچہری لگائی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ اور اے سی جہلم فیضان احمد نے کہا ہے کہ عوام کی سہولت کے پیش نظر سائیلین کے لئے ڈی پی او اور ڈی سی آفس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، کھلی کچہری میں سائلین کو انکی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ترجیحات میں شامل ہے ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کوضروری ہدایات بھی دیں۔ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ30اگست کو کھلی کچہری کا انعقاد تحصیل سطح پر کیا جائیگا ۔اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن سید مظہر اقبال،ڈی او 1122ڈاکٹر فیصل اور دیگر ضلعی افسران موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں