ڈپٹی کمشنرجہلم کارورل ہیلتھ سینٹر دینہ کا اچانک دورہ

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 14 ستمبر 2019 18:34

ڈپٹی کمشنرجہلم کارورل ہیلتھ سینٹر دینہ کا اچانک دورہ
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 ستمبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنرجہلم محمدسیف انور جپہ نے رورل ہیلتھ سینٹر دینہ کا اچانک دورہ کیا موقع پر ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری،طبی سہولیات کی دستیابی، ہسپتال کی صفائی ستھرائی کا تفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مز ید بہتر کرنے کی ہدایت دی، جبکہ آر ایچ سی میں بنیادی سہولتوں کو فراہمی پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحت عامہ کی سہولیات میں مزید بہتری کی گنجائش ہمیشہ باقی رہتی ہے ، ڈاکٹرز حضرات اپنی ڈیوٹیاں ایمانداری سے کرتے ہوئے دنیا اور آخرت میں کامیاب ہو سکتے ہیں ۔

اس موقع پر اے سی دینہ محمد عاطف بھی موجود تھے ۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے جی ٹی روڈ پر واقع چک اکاسٹیڈیم کا دورہ کیا اور وہاں جاری ترقیاتی کاموں کا جائیزہ لیا ،انہوں نے محکمہ تعمیرات کے افسران کو معیاری میٹریل استعمال کرنے کی ہدائت دی اوراہداف کے مطابق کام مکمل کرنے کا کہا ۔ڈی سی سیف انور جپہ کا کہنا تھا کہ کے سپورٹس سٹیڈم مکمل ہونے پرنوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں میں راغب کرنے میں مددگار ثابت ہو سکے گا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی اور دیگر افسران موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں