kمیونسپل کمیٹی کی کمرشل دکانوں کی نیلامی سے تاجر محروم

انویسٹرز زیادہ بولیاں لگا کر تاجروں کو کاروبار سے محروم کرنا چاہتے ہیں جس کی تمام تاجر بھر پور مذمت کرتے ہیں،سرپرست اعلی مرکزی انجمن تاجران

اتوار 22 ستمبر 2019 21:30

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2019ء) :میونسپل کمیٹی کی کمرشل دکانوں کی نیلامی سے تاجر محروم انویسٹرز زیادہ بولیاں لگا کر تاجروں کو کاروبار سے محروم کرنا چاہتے ہیں جس کی تمام تاجر بھر پور مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار سر پرست اعلی مرکزی انجمن تاجران شیخ محمد جاوید، صدرمرکزی انجمن تاجران ملک اقبال اعوان،جنرل سیکرٹری عبد الرشید بٹ نے آج تاجروں کے ہمراہ احتجاجی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کو دکانوں کے کرائے بڑھانے کے ضمن میں پہلے مرکزی انجمن تاجران سے مشاورت کرنا چاہیے تھی جبکہ بڑھا کر ان کا اعلان کرنے کی بجائے تاجروں سے اعتراضات لینے چاہیئے تھے جبکہ حیران کن بات یہ ہے کہ نہ تو تاجروں کو نوٹس دیا گیا نہ ہی کرایہ بڑھانے والی کمیٹی مین تاجروںکو نمائندگی دی گئی جو کہ سرا سر زیادتی ہے پنجاب کے کسی ضلع میں اس طرح کا عمل نہیں ہوا جبکہ ہر ضلع میں تاجروں کے ساتھ مشاورت کرکے معاملات طے کیے گئے انہوں نے کہا کہ تاجر کسی نیلام میں نہیں بیٹھیں گے اور یہ دکانیں میونسپل کمیٹی کے ٹھیکیدار اور انویسٹرز ہی نیلامیاں دے کر دکانیں لین گے لیکن انتظامیہ کان کھول کر سن لے کہ ہم وزیراعلی پنجاب کے پاس جاکر اپنا حق لینا جانتے ہیں اور آج بلدیہ کی تمام دکانیں بند رہیں گی اور تاجر اپنا احتجاج اپنے مطالبات منظور ہونے تک جاری رکھیں گے

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں