سوہاوہ سمیت تمام تحصیلوں میں ہاٹ سپاٹ کی کلیئرنس کی جائے ،ڈی سی جہلم

افسران سختی سے لاروا سائڈنگ کا کام سو فیصد مکمل کروائیں،محمد سیف انور جپہ کا ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 14 اکتوبر 2019 17:15

سوہاوہ سمیت تمام تحصیلوں میں ہاٹ سپاٹ کی کلیئرنس کی جائے ،ڈی سی جہلم
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اکتوبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے تحصیل سوہاوہ میں انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے ہفتہ وار تحصیل ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کی صدارت کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ذوالفقار احمد اور محکمہ صحت کے افسران کو تحصیل سوہاوہ میں انڈور اور آوٹ دور سرویلنس اور لاروا سائڈنگ اور دیگر صفائی ستھرائی میں تیزی لانے کی ہدایت دی۔

ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ سوہاوہ سمیت تمام تحصیلوں میں ہاٹ سپاٹ کی کلیئرنس کی جائے ۔ تفصیلات کے مطابق سوہاوہ میں دو مریض ڈینگی کے سامنے آنے پر ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے اچانک دورہ کیا اور ڈینگی کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ذوالفقار احمد کے ہمراہ اجلاس میں ڈینگی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور جپہ نے نے محکمہ صحت کے افسران کو سختی سے حکم دیا ہے کہ لاروا سائڈنگ کا کام سو فیصد مکمل کیا جائے اس میں لا پرواہی برتنے والوں کے خلاف برپور کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار احمد، ڈی ڈی ایچ اور ڈاکٹر عمیر خالد اور دیگر افسران کے ہمراہ شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور انسداد ڈینگی انتظامات کا جائزہ لیا ہے ۔ انہوں نے شہریوں سے ڈینگی مہم کے حوالے سے شہر بھر میں میڈیکل ٹیمیں یا پھر لیڈی ہیلتھ ورکرز کے بارے رائے حاصل کی۔ ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور جپہ نے کہا کہ حکومت ڈینگی سے بچاؤ کے لیے ہر قسم کے اقدامات بروئے کار لا رہی ہے جبکہ ڈینگی سے بچاؤ کے لیے احتیاط ضروری ہے جو کہ لوگوں نے خود کرنی ہے اور جہاں بھی صاف پانی کھڑا دیکھیں تحصیل انتظامیہ کو اس سے ضرور آگاہ کریں اور اپنے گھر میں جہاں جہاں پانی کھڑا ہے اس کو فوری طور پر ختم کریں۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں