ضلع کچہری جہلم میں لاہور کے وکلاء کے خلاف ایف آئی ارز دینے اور گرفتاری کے خلاف مکمل ہڑتال

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 12 دسمبر 2019 17:28

ضلع کچہری جہلم میں لاہور کے وکلاء کے خلاف ایف آئی ارز دینے اور گرفتاری کے خلاف مکمل ہڑتال
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 دسمبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) آج لاہور کے وکلاء کے خلاف ایف آئی ارز دینے پر وکلاء نے مکمل ہڑتال کی کوئی وکیل کسی عدالت میں پیش نہ ہواتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آر آئی سی میں ہونے والے واقع کے بعد وکلاء میں ایک عجیب صورتحال قائم ہو چکی ہے اس ضمن میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم کا لاہور کے واقع پر ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں وکلاء کی کثیر تعداد شریک تھی صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری شہزاد احمد گوندل ایڈووکیٹ ، سابق رکن پنجاب بار کونسل راجہ شکیل احمد ایڈووکیٹ ،رکن پنجاب بار کونسل راجہ محمد فاروق رضا ایڈووکیٹ ،حافظ سمیع ایڈووکیٹ ،عمران علی طاہر ایڈووکیٹ ،اسد ورائچ ایڈووکیٹ ،چوہدری زاہد محمود ایڈووکیٹ اور دیگر مقررین وکلاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء کے خلاف جو بغیر تحقیق کئے مہم پھیلائی جا رہی ہے اس میں اصل واقعات کو سامنے لانے کی بجائے ایک سوچی سمجھی سکیم کے مطابق وکلاء کو بدنام کرنے کے لیے سازش ہو رہی ہے جس کو ہم مل کر ناکام بنائیں گے جبکہ وکلاء پر جو یک طرفہ ایف آئی ارز اور گرفتاریاں عمل میں لائی جا رہی ہیں ان ایف آئی ار کے خاتمہ اور گرفتار وکلاء کی رہائی تک پنجاب بار کونسل کی ہدایت پر وکلاء ہڑتال پر رہیں گے اور کوئی وکیل کسی عدالت میں پیش نہیں ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں