الخدمت فائونڈیشن کی طرف سے کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے میڈیکل سٹاف کے لیے گائون اور فیس ماسک دیئے گئے

ہفتہ 4 اپریل 2020 23:08

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2020ء) الخدمت فائونڈیشن کی طرف سے کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے میڈیکل سٹاف کے لیے گائون اور فیس ماسک دیئے گئے تفصیلات کے مطابق الخدمت فائونڈیشن کے رہنما یحی عبدالعزیز نے آج ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق بنگش اور صدر پی ایم اے ڈاکٹر تفسیر حسین گوندل ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر باسط الطاف کو میڈیکل سٹاف ،نرسنگ سٹاف، پیرا میڈیکل سٹاف کے لیے گائون اور فیس ماسک دیئے جس پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق بنگش اور دوسرے تمام ڈاکٹرز نے ان کی اس کاوش کو سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں