کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے چیئرمین نورانی ٹرسٹ رجسٹرڈ کا مختلف ہسپتالوں کا دورہ،ماسک اور حفاظتی کٹس تقسیم کی گئیں

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 30 مئی 2020 16:06

کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے چیئرمین نورانی ٹرسٹ رجسٹرڈ کا مختلف ہسپتالوں کا دورہ،ماسک اور حفاظتی کٹس تقسیم کی گئیں
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے چیئرمین نورانی ٹرسٹ رجسٹرڈ کا مختلف ہسپتالوں کا دورہ،انہوں نے ہسپتال کے ڈاکٹرز کو حفاظتی کٹس ،ماسک اور سینٹائزر تقسیم کیے تفصیلات کے مطابق نورانی ٹرسٹ رجسٹرڈ جہلم کے چیئرمین چیف کنلسٹنٹ پلمونالوجسٹ ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے آج رورل ہیلتھ سنٹر دینہ اور تحصیل جہلم کے کچھ پرائیویٹ ہسپتالوں کا دورہ کیا جبکہ ڈاکٹر اویس خٹک ڈی ڈی او ایچ ان کے ہمراہ تھے انہوں نے رورل ہیلتھ سنٹر دینہ اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی کٹس این95ماسک اور سینٹائزر تقسیم کیے جس پر ڈی ڈی او ایچ ڈاکٹر اویس خٹک نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں