کھلی کچہری کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر ریلیف دینا اور انصاف کی فراہمی ہے ،ڈی پی او رانا طاہر رحمان

بدھ 19 جنوری 2022 23:48

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) :کھلی کچہری کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پرریلیف دینا اور انصاف کی فراہمی ہے جبکہ کھلی کچہری میں سائلین کی تمام جائز شکایات قانون اور میرٹ پر حل کی جائیں یہی انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کا ویژن ہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا طاہر رحمان نے ان خیالات کااظہار سرکل افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کیا۔جس کے مطابق محمد ابراہیم ورائچ ڈی ایس پی سی ٹی سرکل تھانہ سول لائن،محمد سلیم خٹک ڈی ایس پی صدر سرکل تھانہ دینہ،محمد نواز سوہاوہ سرکل تھانہ سوہاوہ،بروز جمعرات2بجے دن کھلی کچہری کا انعقاد کریںعوام کے جائز مسائل سن کر قانون اور میرٹ کے مطابق انہیں حل کریں۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں