جہلم،ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث2ملزمان گرفتار،چھینی گئی رقم برآمد

پیر 22 اپریل 2024 22:39

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) ایس ایچ او چوٹالہ ظہیر الدین بابر اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث 2ملزمان کوگرفتارکرکے چھینی گئی رقم برآمدکرلی۔تفصیلات کے مطابق چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئی2ملزمان عدنان اکرم اور شکیل اختر کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے چھینی گئی رقم1لاکھ 50ہزار روپے برآمد کر لی گئی۔

(جاری ہے)

مدعی نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایاکہ ملزمان نی2ہفتے قبل ویران جگہ پر مجھے روکا اور گن پوائنٹ پر مجھ سے 1لاکھ 50ہزار روپے چھین لئے۔ پولیس تھانہ چوٹالہ نے انتہائی قلیل وقت میں ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا، جنکی شناخت پریڈ کامیابی سے مکمل کی گئی، ملزمان سے دوران ریمانڈ رقم مالمسروقہ مبلغ ایک لاکھ پچاس ہزار روپے بر آمد ہو چکے ہیں، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں