جہلم ،منشیات کے مقدمہ میں مجرم کو 14سال قید ،4لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی

ہفتہ 27 اپریل 2024 22:42

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) جہلم پولیس کی موثر تفتیش کے باعث ایڈیشنل سیشن جج سوہاوہ نے منشیات کے مقدمہ میں مجرم کو 14سال قید اور4لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق جہلم پولیس کی موثر تفتیش کے باعث ایڈیشنل سیشن جج سوہاوہ عامر ضیا نے منشیات کے مقدمہ نمبر 202/23 بجرم9-(1)3Dتھانہ سوہاوہ کا فیصلہ سنا دیا،مجرم مجاداللہ نے گزشتہ سال منشیات فروشی کے جرم کا ارتکاب کیا تھا، جس پر عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم مجاد اللہ کو 14 سال قید اور 04 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا، مجرم کو سال2023 میں ٹی ایچ کیو سوہاوہ کے قریب سے گرفتار کر کے 5200 گرام چرس برآمد کی گئی تھی، جہلم پولیس نے مجرم کو گرفتار کر کے ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی۔

ڈی پی او جہلم نے کہاکہ منشیات فروشی کے خلاف موثر کریک ڈائون کے ساتھ ساتھ ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے سے ہی منشیات کا مکمل خاتمہ ممکن ہو گا۔ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے انویسٹیگیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا بھی اعلان کیاہے۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں