سیوریج سسٹم کی بحالی اور اربن فلڈنگ سے بچنے کے لیے نکاسی آب کا نظام بہتر کیا جائے گا۔ ڈی سی جہلم

اتوار 12 مئی 2024 18:50

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) سیوریج سسٹم کی بحالی اور اربن فلڈنگ سے بچنے کے لیے نکاسی آب کا نظام بہتر کیا جائے گا، نالوں کی مکمل صفائی اور نکاسی میں روکاوٹیں دور کی جائیں یہ بات ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے دریائے جہلم پر شہری سیوریج سسٹم کا جائزہ لیتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ سیوریج سسٹم کی بہتری کے لیے تمام متبادل انتظامات بھی زیر غور ہیں جبکہ بند نالوں اور مین ہولز کی صفائی کے لیے بھی جامع پلان تیار کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اور میونسپل کمیٹی حکام بھی موجود تھے۔\378

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں