جہلم میں برائے اصلاح قیدیاں کے لیے تربیتی پروگرام ریسکیو 1122کا انعقاد

منگل 21 مئی 2024 19:39

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2024ء) پنجاب پروبیشن اینڈ پیرول سروس ہوم ڈیپارٹمنٹ کے ضلعی دفتر جہلم میں ڈسٹرکٹ پروبیشن آفیسر راجہ نصیر احمد نے برائے اصلاح قیدیاں کے لیے تربیتی پروگرام ریسکیو 1122کا انعقاد کیا ۔

(جاری ہے)

جس کا موضع فائر سیفٹی اور ایمرجنسی انخلاء تھا جس میں پروبیشنز کی بڑی تعداد نے حصہ لیا اور شرکاء کو ریسکیو 1122ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم کی طرف سے تفصیلی طور پر آگاہی اور معلومات رہنمائی کی گئی ٹریننگ میں شرکاء کو عملی مظاہرہ کر کے دکھایا گیا اور شرکاء نے بھی عملی مظاہرے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

ٹریننگ کے اختتام پر پروبیشن آفیسر جہلم نے ریسکیو 1122کی ٹیم اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی ایسی ہی مفید اور حوصلہ افراء سرگرمیوں کو دہرانےکا ارادہ کیا تاکہ زیر تربیت پروبیشنزز ایک اچھے اور مفید شہری بنے اور ملک و قوم کی خدمت کر سکیں تربیت کا مقصد ملزمان کو عملی زندگی میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار کرنا تھا ۔\378

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں