نیشنل شوٹنگ چمپئن شپ میں دو نئے ریکارڈز بن گئے

منگل 29 ستمبر 2020 23:37

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2020ء) 27ویں نیشنل شوٹنگ چمپئن شپ میں دو نئے ریکارڈز بن گئے، شوٹرز نے اپنے سابقہ ریکارڈز بہتر کیے۔جہلم میں جاری نیشنل شوٹنگ چمپئن شپ کے ائیر رائفل اولمپکس ایونٹ میں نیوی کے ذیشان شاکر نے کوالیفائنگ ہیٹ میں 622.9 اسکور بناکر غفران کا ریکارڈ بریک کیا جبکہ آرمی کے سرفراز نے فائنل راونڈ میں 248.6 اسکور کے ساتھ ذیشان کا بنایا ہوا ریکارڈ توڑا۔

(جاری ہے)

سرفراز نے گولڈ میڈل جیتا، ہیٹ میں ریکارڈ بنانے والے ذیشان سلور اور عاکف برانز میڈل حاصل کرنے میں کامیاب رہے،ٹیم ایونٹ میں نیوی نے گولڈ، آرمی نے سلور اور ایئرفورس نے برانز میڈل حاصل کئے۔اسٹینڈرڈ پسٹل ایونٹ میں خلیل اختر گولڈ کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے، جی ایم بشیر دوسری اور ظفر اقبال تیسری پوزیشن پر رہے۔ٹیم ایونٹ میں نیوی کی ٹیم گولڈ آرمی سلور اور پی اے ایف برانز میڈل حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں