وزیراعلی پنجاب کے حکم پر ڈپٹی کمشنر جہلم کی زیرنگرانی کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے مقابلوں کا انعقاد

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 12 دسمبر 2020 17:37

وزیراعلی پنجاب کے حکم پر ڈپٹی کمشنر جہلم کی زیرنگرانی کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے مقابلوں کا انعقاد
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 دسمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق ڈی سی جہلم راؤ پرویز اختر کی نگرانی میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے ضلعی انتظامیہ جہلم اور سپورٹس ڈپارٹمنٹ جہلم کی جانب سے مختلف مقابلے منعقد کیے جا رہے ہیں اسی ضمن میں گزشتہ روز کراٹے اور بیڈمنٹن کے مقابلے منعقد کروائے گئے۔

(جاری ہے)


جس کے مہمان ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک افیسر ڈاکٹر محمد حبیب تھے ۔ڈی ایس اوعبدالوحید نے بتایا ہے کہ قبل ازیں،کرکٹ،کراٹے،اتھلیٹیکس، والی بال ٹیبل ٹینس سمیت دیگر مقابلے بھی منعقد کیے جا رہے ہیں۔ڈی ایس او نے بتایا ہے ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک افیسر ڈاکٹر محمد حبیب دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، اور مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چوہدری وحید احمد نے بتایا کہ تمام کھیلوں کے مقابلہ جات کووڈ 19ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے منعقد کیے گئے ہیں۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں