ٹوبہ ٹیک سنگھ،ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام باکسنگ کے مقابلہ جات

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 16 دسمبر 2020 16:39

ٹوبہ ٹیک سنگھ،ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام باکسنگ کے مقابلہ جات
ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 دسمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام باکسنگ کے مقابلہ جات ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق نے افتتاح کیا اور جیتنے والی ٹیموں میں ٹرافی اور تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے پولیس لائن ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام باکسنگ کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیاجس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق،ایم پی اے سعید احمد سعیدی اور ڈپٹی کمشنر ٹوبہ عمر جاوید نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پرڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر بہار حسین بھٹی، میاں محمد اکرم، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد جمیل،پولیس سپورٹس آفیسر غلام حیدر اے ایس آئی اور پی آر او محمد عطا ء اللہ بھی انکے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق نے اپنے دست مبارک سے افتتاح کیا اور دیگر مہمانوں کے ہمراہ مختلف کیٹیگری کے مقابلے بھی دیکھے مہمانان خصوصی باکسنگ کے فائنل میچ سے کافی محفوظ ہوئے۔

ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام باکسنگ کے مقابلہ جات میں ضلع بھر سے چار باکسنگ کلبوں نے حصہ لیا جن میں سے کمالیہ باکسنگ کلب نے فائنل مقابلہ جیت کر اول پوزیشن حاصل کی۔آخر میں ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق،ایم پی اے سعید احمد سعیدی اور ڈپٹی کمشنر ٹوبہ عمر جاوید نے اول اور دوئم آنے والی ٹیموں میں ٹرافیز اور تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے اس کے ساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق،ڈپٹی کمشنر ٹوبہ عمر جاوید،ایم پی اے سعید احمد سعیدی،سیاسی وسماجی شخصیت میاں محمد اکرم،پی آر او محمد عطا ء اللہ،پولیس سپورٹس آفیسر غلام حیدر اے ایس آئی کو اعزازی شیلڈز دی گئیں۔

اس موقع پر ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد جمیل کے تعاون سے پولیس ڈیپارٹمنٹ میں کھیلوں کا انعقاد کیا۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کو جب بھی ہماری ضروت ہو گی تو ہم ان کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہیں۔ آج کے باکسنگ مقابلہ جات کرونا ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے کروائے گئے ہیں میں ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کو کھیلوں کے مقابلہ جات خاص طور پر باکسنگ کے مقابلہ جات کروانے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں